PDA

View Full Version : اقوال ِ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ



intelligent086
11-04-2014, 12:40 AM
اقوال ِ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ



0 ۔ ظالموں کے ساتھ زندہ رہنا ، خود ایک ظلم ہے۔
0 ۔ اللہ کے سوا کبھی بھی کسی سے کوئی سوال مت کرو۔
0 ۔ جس کا مددگار للہ کے سوا کوئی نہ ہو، خبردار اس پر ظلم نہ کرنا۔
0 ۔ علم اور بردباری انسان کی سیرت کو آراستہ کرتی ہے۔
0 ۔ ذلت برداشت کرنے سے موت بہتر ہے۔
0 ۔ اعلٰی درجے کا معاف کرنے والا وہ ہے ، جو انتقام پر قدرت رکھتے ہوئے معاف کردے۔
0 ۔ جس کام کا انجامدہی تمہارے لیے دشوار ہو ، اس کی ذمہ داری اپنے سر نہ لو۔
0 ۔ ذلیل وہی ہے جو بخیل ہے۔
0 ۔ تقویٰ اور نیکی آخرت کے لیے بہترین زادِراہ ہے۔
0 ۔ کسی چیز کی شدت سے خواہش محض بُری بات نہیں ، بلکہ یہ مہلک بھی ہے۔
0 ۔ مزوت یہ ہے کہ جبوعدہ کرے ، تو پورا کرے۔
0 ۔ نیک لوگ اپنے انجام سے خوف ذدہ نہیں ہوتے۔
0 ۔ اللہ کی جنت دنیا میں دیکھنے کا شوق ہو تو ماں کی گود میں سو کر دیکھو۔
0 ۔ ظالم کے خلاف جتنی دیر سے اٹھو گے ، اتنی ہی زیادہ قربانی دینی پڑے گی۔
0 ۔ جب جسم موت کے لیے ہے تو اللہ کی راہ میں شہید ہونا سب سے بہتر ہے ۔