PDA

View Full Version : LOng Distance Call



Black Pearl
11-03-2014, 12:43 AM
بہت برفاب موسم ہے
ہوائیں برف رُت کی شال اوڑھے
بند کمرے میں پناہیں ڈھونڈتی ہیں
یہ کمرہ
جس میں ہیٹر جل رہا ہےاور
بدن سارے کا سارا برف کی سِل بن گیا ہے
بدن کی حدتیں اب اِک
غبار آلود خواہش کی طرح گُم ہو رہی ہیں
مگر اِس منجمد شب میں
جہاں پر ذہن سُن ہو
اور پوریں بے حِس و حرکت
وہاں پر سانس لینے اور لہو کو گرم رکھنے کی یہی صورت نظر آئی
کہ تم سے فون پر باتیں کروں
باتوں ہی باتوں میں
تمہارے عارض و رُخسار و لب اور برف پگھلاتی ہوئی
آنکھوں کو چھولوں اور تمہیں کہدوں
ذرا تم فون پر ہونٹوں کو رکھدو ، میں بھی رکھتا ہوں
تم اپنی گرم سانسوں سے میری سانسوں کو پگھلائو
تصور میں مجھے چھو لو ، میرے دِل میں اُتر آئو
میں تنہائی کے جِس موسم کی یخ بستہ رُتوں میں مبتلا ہوں
اِس گھڑی اُن کو
تمہارے عارض و رُخسار کی حِدت ہی پگھلائے تو پگھلائے
وگرنہ پھرخُدا حافظ

نوشی گیلانی

intelligent086
11-04-2014, 11:33 PM
بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔