PDA

View Full Version : روحانیت



ayesha
10-26-2014, 10:00 AM
منظر میں ایک اور منظر تلاش کرنا یہ روحانیت کی بات ھے۔ اور زندگی کی مصروفیتوں میں کبھی کبھی تنہا بیٹھ کے غور کے ساتھ۔۔۔ خاموشی کے ساتھ۔۔۔۔ دس منت کیلیے خاموش بیٹھ جانا۔۔۔۔یہی روحانیت ھے۔ خاموش بیٹھنا روحانیت ھے ۔۔۔۔ نہ کسی آغاز کی پرواہ نہ انجام کا فکر۔ اللہ کے روبرو اور حاضر خدمت ھو جانا خاموشی کے ساتھ۔۔۔۔ روحانیت ھے۔ فساد چھوڑ دینا انسانوں کے ساتھ روحانیت ھے۔دوسرے کا حق ادا کر دینا روحانیت ھے۔ اپنا حق بیشک چھوڑ دو روحانیت ھے۔۔۔۔۔۔۔فساد کرنے والوں میں شامل نہ ھو۔۔۔۔۔(یہ) روحا...نیت ھے۔محبت کرنے والوں میں شامل ھو جاؤ۔۔۔اللہ کی راہ میں چل پڑو۔اور بزرگوں کا حکم ماننا شروع کر دو۔ نفع نقصان اللہ کے حوالے کرو۔ اور چلتے چلو یہ روحانیت ھے۔ اس بازار سے گزر جاؤ ۔۔۔خریدار بن کے نہ۔۔۔بازار کے اندر دیکھتے چلے جاؤ۔۔۔۔۔مالک کا جلوہ دیکھنے کے لیے۔۔۔اور چلتے چلو اور چلتے چلو یہ روحانیت ھے۔ (روحانیت) کارسازی کا نام نہیں ھے۔ کچھ کر جانے کا نام نہیں ھے ۔۔۔ (روحانیت) کوئی طاقت حاصل کرنے کا نام نہیں ھے۔

حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

Shazli
10-26-2014, 10:27 AM
Bahtreen sharing.

yani ke shaitaaniyat se faraar aap ko roohaniyat me ley jata he.

UmerAmer
10-26-2014, 01:55 PM
Zabardasttttttttttt