PDA

View Full Version : از واصف علی واصف



Arosa Hya
10-18-2014, 08:32 PM
ایک دفعہ ایک بہت عظیم انسان،بہت پاکیزگی میں رہنے والا درویش اپنے معتقدین کے ساتھ نماز فجر ادا کر کے مسجد سے باہر آرہا تھا-بلکہ تشریف لا رہے تھے-
آپ نے ایک خاک
روب کو دیکھاجو کوڑا وغیرہ اپنے ٹوکرے میں ڈال کر اسے اٹھا کر اپنے سر پر رکھنے کی کوشش کر رہا تھا- وزن زیادہ تھا-
بزرگ نے آگے بڑھ کر اپنے ہاتھوں سے ٹوکرے کو پکڑ کر اسکی مدد کی... مریدوں نے تو بہت ہی شرمندگی و ندامت کا اظہار کیا اور خاکروب کو کوسنے لگے- کہتے تھے " پیر صاحب! آپ ہمیں حکم فرما دیتے- آپ نے خود کیوں زحمت فرمائی -
بزرگ بولے " بے وقوفو .... بات سمجھے نہیں ہو... یہ الله کا فضل ہے کہ اس کو اس حال میں رکھنے والے نے ہمیں اس حال میں رکھا ہوا ہے- وہ ضرورت مند تھا ہم نے پوری کی- الله کا شکر ہے اور تم لوگ ضرورت بھی پوری نہیں کرتے اور جھڑکی بھی دیتے ہو- توبہ کرو اور بے نیاز الله سے ڈرتے رہو... ہماری پیریاں اور فقیریاں بے کار ہیں اگر محروم اور محتاج کے کام نہ آئیں-"
از واصف علی واصف ، کتاب: حرف حرف حقیقت، صفحہ 64

intelligent086
10-18-2014, 08:50 PM
سبحان اللہ
جزاک اللہ خیر

UmerAmer
10-19-2014, 06:56 PM
JazakAllah

Khaak~e~Tayeba
10-23-2014, 07:58 PM
khoob,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,