PDA

View Full Version : وضو کی اہمیت



intelligent086
10-17-2014, 08:37 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x10864_31179136.jpg.pagespeed.ic.fqbzws6wzQ .jpg
پروفیسر ثناء خالد
اکیسویں صدی کو سائنس کی صدی بھی کہا جاتا ہے اور آج جدید دور میں ہم ہر ایک چیز کو سائنسی پیمانے پر ناپتے ہیں یہا ں تک کہ بعض افراد عبادات اور مذہبی رسوم و رواج کی ادائیگی کرتے ہوئے بھی اس بات کو مد نظر رکھتے ہیں کہ اس کو ان کا کیا فائدہ ہو گا ؟قرآ ن کریم اللہ کا کلام برحق ہے اللہ نے اس میں طہارت و پاکیزگی کیلئے غسل و وضو کی تاکید فرمائی ہے جس کے کئے بغیر بندے کی کوئی بھی عبادت شرف قبولیت نہیں پا سکتی ۔طہارت کو نصف ایمان بھی کہا گیا ہے اللہ کریم قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے ترجمہ’’ اے ایمان والو!جب تم اٹھو (صلوٰۃ)ادا کرنے کیلئے ،تو دھو لو اپنے اپنے چہرے اور بازو کہنیوں تک اور مسح کرو اپنے سروں پر، دھو لو اپنے پائوں ٹخنوں تک اور اگر ہو تم جنبی تو (سارا بدن)پاک کر لو(سورۃ المائدہ)اس آیت کریمہ سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز کیلئے وضو شرط ہے اس کے بغیر نماز ادا نہیں ہوتی وضو میں چہرہ ہاتھ پیر اور سرکا مسح کرنا فرض ہے۔ مسواک کرنا ،دانت صاف کرنا اور ناک صاف کرنا ویسے بھی سنت رسولؐ ہے۔ اس طرح جو شخص نماز کا پابند ہے وہ دن میں پانچ مرتبہ جسم کے ان حصوں کو تو لازمی دھوتا ہے جو روزمرہ کام کے دوران گندے اور میلے ہو جاتے ہیں ۔ وضو کا اصل مقصد یہ ہے کہ انسان پاک وصاف ہو کر بارگاہ الہٰی میں سجدہ ریز ہو اور اس کی طبعیت میں عاجزی اور سرشاری آجائے۔ اس سلسلے میں ماہرین حیاتیات نے سائنسی حقائق پر پچھلے کئی برس میں کئی تحقیقات کیں جن سے معلوم ہوا کہ وضو انسانی صحت پر بہت مفید اثرات مرتب کرتا ہے اور اس سے نہ صرف انسان کو جسمانی صفائی بلکہ ذہنی آسودگی اور روحانی مسرت بھی حاصل ہوتی ہے۔ دور جدید میں جلد کیلئے بے پناہ مسائل بڑھتے جارہے ہیں ایسے میں وضو قدرت کا بہترین نسخہ ہے جس کی بدولت ہمارا چہرہ صاف تروتازہ اور خوبصورت رہتا ہے اور جلدی بیماریاں وضو کرنے سے ختم ہو جاتی ہیں ہم بغیر کسی اضافی محنت اوردولت خرچ کئے روزانہ پانچ وقت باقاعدگی سے وضو کے ذریعے سے اپنی جلد کی بہترین حفاظت کر سکتے ہیں۔ وضو کے بے شمار فوائد و اثرات ہیں سائنسی اعتبار سے وضو انسان کے اندرونی نظام پر بھی خوش کن اثرات مرتب کرتا ہے، متعدی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے وضو کرنا بہت مفید ہے۔ وضو سے طہارت و پاکیزگی حاصل ہوتی ہے اس سے دل دماغ تو کیا روح بھی مطمئن ہو جاتی ہے۔ ہماری روزمرہ زندگی میں پانی کی بہت اہمیت ہے جو خون کی نالیوں کو پھیلنے اور سکڑنے کے عمل کے ذریعے سے ورزش مہیا کرتاہے ۔ سائنسی حقائق سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ وضو میں جب ہم روزانہ پانچ وقت باقاعدگی سے پانچ مرتبہ اپنے ہاتھ،پائوں، منہ دھوتے ہیں جب پائوں کی انگلیوں کے درمیان پانی جاتا ہے تو وہ انسانی دماغ میں موجود بالکل باریک وینز (رگوں )متحرک کر دیتا ہے اسی طرح سر اور گردن کا مسح کرنے سے بھی ہم بہت سی بیماریوں مثلاً سر درد،آدھے سر کے درد وغیرہ سے بھی محفوظ ہو جاتے ہیں۔ اللہ کے محبوب کریم امت کے آقا و مولا ؐ سے کسی نے عرض کیا کہ یارسولؐ اللہ روز محشر ہم بے پناہ انسانوں کے ہجوم میں کس طرح پہچانے جائیں گے کہ یہ آپؐ کے امتی ہیں ؟کریم آقا ؐنے فرمایا ’’وضو کے اثر سے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پائوں کے ساتھ آئیں گے‘‘ ایک دوسری روایت کا مفہوم ہے’’ قیامت کے روز میری امت اس حال میں پکاری جائیگی کہ وضو کے سبب سے ان کی پیشانیاں روشن ہونگی اور اعضاء چمکتے ہونگے ۔ (مشکوٰۃبحوالہ بخاری و مسلم ) یعنی وضو کرنیوالے مسلمان نہ صرف اس دنیا میں خوبصورت ،ہشاش بشاش ہوں گے بلکہ قیامت کے دن بھی ان کے چہرے خوبصورت اور ہشاش بشاش اور چمکتے ہوں گے اور یہی مومن کی پہچان ہو گی۔ وضو کے ذریعے مسلمان کے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔ حدیث پاک میں ہے جس وقت مومن وضو شروع کرتا ہے پھر کلی کرتا ہے ، ناک منہ صاف کرتا ہے تو اس کے گناہ دھل جاتے ہیں، اس طرح چہرہ کہنیاں اور پائوں دھونے سے بھی یہ پاک وصاف ہوجاتا ہے۔ وضو سے انسان کو جو روحانی اور جسمانی فوائد و ثمرات نصیب ہو تے ہیں ان کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ آج کی سائنس نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ اللہ کریم نے صدیوں قبل اپنے بندوں کو عبادت سے پہلے جس وضو کو فرض قرار دیا تھا اس کے بے حد فوائد ہیں، مسلمانوں میں غیر مسلموں کی نسبت کم بیماریاں پائی جاتی ہیں کیونکہ مسلمان اپنی طہارت و پاکیزگی سے اس کو دور کر دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم پانچ وقت پابندی و استقامت سے وضو و نماز ادا کرنے کا عہد کریں۔ پاک وصاف ہو کر اللہ کے حضور گڑگڑائیں اور اپنی حاجات اس کریم سے مانگ کر شرف قبولیت کے درجہ تک پہنچائیں۔ اللہ ہمیں اپنے محبوب کریم ؐکی سنت پر عمل کرنے والا سچا مومن بنا ئے ،ہماری تمام انفرادی و اجتماعی مشکلات کو آسا ن فرما کر ہمیں معاف فرما دے اور اپنا عاجز بندہ بنا دے۔ آمین ٭…٭…٭

KhUsHi
10-17-2014, 01:41 PM
Ameen
JazakAllah

BDunc
10-17-2014, 02:45 PM
V good

intelligent086
10-17-2014, 11:52 PM
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔