PDA

View Full Version : بسم اللہ الرحمن الرحیم



ayesha
10-14-2014, 08:59 AM
قرآن مجید کی ابتدا "بسم اللہ الرحمن الرحیم" سے ھوتی ھے.. اس مختصر سے جملے کو کسی بھی خدا پرست انسان کی شخصیت میں بنیادی حیثیت حاصل ھے.. ایسا انسان جو خدا پر یقین رکھتا ھے....اس کا ھر کام خدا کے نام سے ھی شروع ھونا چاھیے.....انسان جب کوئی کام شروع کرتا ھے تو وہ ایسا کسی سہارے کی بنیاد پر کر رھا ھوتا ھے.. یہ سہارا انسان کی ذھنی و جسمانی صلاحیتیں بھی ھو سکتی ھیں ' اس کا مال و دولت بھی ھو سکتا ھے ' اس کے دوست اور ساتھی بھی ھو سکتے ھیں اور اس کے گردوپیش میں موافق حالات بھی ھو سکتے ھیں.. قرآن مجید انسان کو یہ درس دیتا ھے کہ وہ ان تمام چیزوں پر تکیہ کرنے کی بجائے صرف اور صرف اپنے رب کے سہارے پر کام کا آغاز کرے.. یہی وجہ ھے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بسم اللہ کے بغیر شروع کیے جانے والے کام کو برکت سے خالی قرار دیا ھے

UmerAmer
10-14-2014, 03:09 PM
JazakAllah

BDunc
10-28-2014, 02:24 PM
Subhan Allah

KhUsHi
08-27-2015, 04:38 PM
SubhanAllah