PDA

View Full Version : شامی ادب



intelligent086
10-13-2014, 08:19 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/10814_26099482.jpg


یاسر جواد
شامی ادب (Syriac Literature) … مشرق وسطیٰ کی شامی زبان میں تخلیق کیا گیا ادب۔ غالباً شامی زبان میں بہت سا پاگان ادب بھی موجود ہے، لیکن دوسری تا تیسری صدی عیسوی کی ’’Letter of Mara bar Serapion‘‘ اور کچھ دیگر تحریروں کے سوا کچھ بھی باقی نہیں بچا۔ شامی کافی شروع میں ہی مشرقی عیسائیت کی زبان بن گئی تھی، لہٰذا بائبل کی تفسیروں، کلیسیائی تواریخ و سوانحات اور فلسفیانہ و الٰہیاتی مقالوں کی صورت میں بکثرت تحریریں موجود ہیں۔ شامی زبان میں مشہور ترین عیسائی تصنیف عہد نامۂ جدید کا شامی ترجمہ ہے جو غالباً پانچویں صدی عیسوی میں کیا گیا۔ 400ء سے لے کر ساتویں صدی میں عرب تسخیر تک شامی ادب پھلتا پھولتا رہا۔ پھر اس کی جگہ آہستہ آہستہ عربی زبان نے لے لی، تاہم متعدد آبادیوں میں شامی زبان بولی جاتی رہی اور کئی عالم فاضل افراد نے اسے استعمال کیا۔ (انسائیکلو پیڈیا ادبیات ِ عالم سے ماخوذ) ٭…٭…٭

UmerAmer
10-13-2014, 07:36 PM
Very Nice
Keep it up