PDA

View Full Version : عوام سپورٹ، نوٹ اور ووٹ دیں، ہر طرف انقلاب 



intelligent086
10-13-2014, 07:20 AM
عوام سپورٹ، نوٹ اور ووٹ دیں، ہر طرف انقلاب لاؤں گا: طاہر القادری

http://img.dunyanews.tv/news/2014/October/10-12-14/news_big_images/240416_12166325.jpg

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا فیصل آباد والوں نے انقلاب کے حق میں فیصلہ سنا دیا حکومت کے خلاف پہلا ریفرنڈم جیت گئے ہیں ۔ کہتے ہیں اب دھرنا سارے پاکستان میں ہو گا۔ یہ نظام مسلط رہا تو ملک کی کشتی ڈوب جائے گی، ووٹ کی طاقت سے نظام بدلیں گے۔ عوام سپورٹ، نوٹ اور ووٹ دیں قائد اعظم کا پاکستان لے لیں۔
فیصل آباد: (دنیا نیوز) جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ملک میں جعلی جمہوریت برقرار نہیں رہ سکتی اور اب کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں رہ سکتے کیونکہ عوام نے فیصلہ دے دیا کہ عوام دشمن پالیسیاں اب نہیں چل سکتیں۔ پاکستانیوں کے مقدر کو بدلنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ انقلاب مارچ کی قربانیوں نے انقلاب کی صبح دے دی ہے اور اب انقلاب ملک کے مستقبل کا نظام بن چکا ہے اور انقلاب کے سامنے ''اسٹیٹس کو'' محلات بہہ جائیں گے۔ طاہر القادری نے کہا ابھی تک اسلام آباد کا دھرنا ختم نہیں ہوا اور چند اعلان کروں گا کہ دھرنے پورے پاکستان میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا غریبوں کی خوشحالی کا ایجنڈا میرا جرم بن گیا۔ غریبوں کے حق میں صدا بلند کرنے کے جرم میں زندگی تنگ کر دی گئی اور جب انصاف نہیں ملا تو انقلاب کا قافلہ اسلام آباد پہنچا۔ طاہر القادری نے کہا ڈالروں کے عوض ملک بیچ دیا گیا اور حکمرانوں کے پاس معیشت سنبھالنے کے لئے کوئی منصوبہ ہے نہ صلاحیت۔ ان کا مزید کہنا تھا بیرونی قرضوں کی وجہ سے ملک میں بے روز گاری اور غربت بڑھ گئی ہے۔ طاہر القادری کہتے ہیں یہ نظام مسلط رہا تو ملک کی کشتی ڈوب جائے گی۔ ووٹ کی طاقت سے نظام بدلیں گے میری کال پر بیرون ملک پاکستانی تمام قرض ادا کر سکتے ہیں۔ طاہر القادری نے کہا عوام تین چیزیں دے دیں قائد اعظم کا پاکستان لے لیں۔ عوام کے سپورٹ، نوٹ اور ووٹ سے ہر طرف انقلاب لاؤں گا۔ جلسے میں طاہر القادری نے تفصیلی ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے کہا انقلاب کے بعد اقتدار میں آ کر فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور سرائیکی بیلٹ کو الگ صوبے بنائیں گے۔ طاہر القادری نے کہا کہ تمام صوبوں میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے بینچ بنیں گے۔ اضلاع کی عدالتیں تحصیلوں اور تحصیل سطح کی عدالتیں یونین کونسلز میں جائیں گے۔ عوام کو انصاف کیلئے سالوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ فوجداری مقدمات کا فیصلہ صرف تین ماہ میں ہو گا۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے وعدہ کیا کہ کالج اور یونیورسٹیاں بھی یونین کونسلز کی سطح پر بنیں گی۔ فیصل آباد کا سارا ٹیکس یہاں کے عوام پر ہی خرچ ہو گا۔ انہوں نے انیس اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے میں بجلی بحران کا حل بتانے کا اعلان بھی کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا خان نے کہا یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں مظلوم کو انصاف نہیں ملتا۔ حامد رضا خان کا کہنا تھا بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہدا کا خون بھی حکومت کے سر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا فیصل آباد کے عوام نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ظالم نظام کی دشمنی پر کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور کارکنوں کا خون انقلاب ضرور لائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا دوماہ کی تحریک کو سٹیٹس کو کے حامیوں نے بدنام کیا اور اسٹیٹس کو کے حامی قاتلوں کی حمایت کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا دھرنے سے عوام میں بیداری پیدا ہوئی ہے دہشت گرد رسوا ہوئے ہیں اور ہم خون کے آخری قطرے تک اکٹھے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا ظلم کی سیاہ رات مٹنے کو ہے اور اجالے آنے والے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی قائد اور سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا لندن میں پاکستان کی ترقی کا ایجنڈا تیار کیا تھا جس میں ہم غریبوں کی تعلیم اور علاج کی بات کرتے ہیں اور اس کی تکلیف ہے کہ عوام کی بھلائی کے لئے کوششیں کیوں ہوئیں۔ موجودہ حکومت نے پنجاب کو ایک ہزار ارب کا مقروض کر دیا ہے۔ نالائق حکمرانوں نے زرعی ٹیکس لگا دیا ہم نے کسانوں کو ٹیل تک پانی پہنچایا اور اسی ہزار ایکڑ زمین غریب کسانوں میں تقسیم کی۔ ان کا مزید کہنا تھا آج بجلی کی قیمت اتنی بڑھا دی گئی ہے کہ ایک پنکھا اور بلب کا بل 15 ہزار روپے آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا حکمرانوں میں ہمت نہیں کہ وہ مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکیں۔ چودھری پرویز الہی نے کہا پنجاب حکومت اپنے 15 سال اور ہمارے 5 سال کی ترقی پر مناظرہ کر لیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا۔ ملک میں شریف برادران کی رشتہ دار جمہوریت اور گھنٹہ گھر جمہوریت نہیں چل سکتی۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے کہا کہ عوام کا یہ سمندر اب انقلاب کی منزل پر ہی جا کر رکے گا ۔ دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں طاہرالقادری پنڈال میں پہنچے تو شاندار آتش بازی کی گئی ۔ جلسہ میں رہنماؤں کی تقاریر کے دوران وقفے وقفے سے ترانے گونجتے رہے ۔ ترانوں کی گونج پر پنڈال میں نیا جوش بھر جاتا اور ہر طرف پارٹی پرچم لہرانے لگتے۔ طاہرالقادری کے خطاب سے پہلے ان کیلئے تیار کیے گئے خصوصی نغمے چلائے گئے ۔ طاہر القادری کی تقریر کے دوران بھی نغمے اور ترانے چلائے جاتے رہے۔ طاہر القادری کی تقریر کے بعد کارکنوں نے مختلف نغموں پر بھنگڑے ڈالے۔

UmerAmer
10-13-2014, 07:42 PM
Thanks for Sharing