intelligent086
10-13-2014, 01:09 AM
حسن میں گناہ کی خواہش
حسن تو بس دو طرح کا خوب لگتا ہے مجھے
آگ میں جلتا ہوا
یا برف میں سویا ہوا
درمیاں میں کچھ نہیں
صرف ہلکا سا اچنبھا، عکس سا اڑتا ہوا
ال خیال انگیز قصّہ اپنی آدھی موت کا
اک الم افزا فسانہ خونِ دل کے شوق کا
اک کنارے سے صدا تو تو وہ چلتی جاۓ گی
دور تک اپنے گنہ پر ہاتھ ملتی جاۓ گی
حسن تو بس دو طرح کا خوب لگتا ہے مجھے
آگ میں جلتا ہوا
یا برف میں سویا ہوا
درمیاں میں کچھ نہیں
صرف ہلکا سا اچنبھا، عکس سا اڑتا ہوا
ال خیال انگیز قصّہ اپنی آدھی موت کا
اک الم افزا فسانہ خونِ دل کے شوق کا
اک کنارے سے صدا تو تو وہ چلتی جاۓ گی
دور تک اپنے گنہ پر ہاتھ ملتی جاۓ گی