PDA

View Full Version : ایشین گیمزہاکی ، پاکستانی ٹیم کی فتوحات ک



intelligent086
10-11-2014, 01:03 AM
ایشین گیمزہاکی ، پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ دراز

لیگ میچ میں اومان کو آٹھ، صفر سے روند ڈالا،بھارت کی لاسٹ فور میں رسائی انچیون (سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز کے مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے اومان کو آٹھ صفر سے روند کر بارہ پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ فاتح ٹیم کیلئے محمد عمران، محمد عرفان اور حسیم خان نے دو، دو جبکہ محمد دلبر اور عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جہاں اسے منگل کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا۔ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں بھارت نے رگھوناتھ اور بریندرا لاکڑا کے گولز کی بدولت چین کو دو صفر سے زیر کر کے لاسٹ فور میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔