PDA

View Full Version : Mera Intikhab (poetry collection) by ayesha



ayesha
10-08-2014, 02:12 AM
ستارے مشعلیں لے کر مجه کو ڈهونڈنے نکلیں...
میں رستہ بهول جاوں جنگلوں میں شام ہو جائے..
شکیب اپنے تعارف کے لیے یہ بات کافی ہے..
ہم اس سے ہٹ کر چلتے ہیں جو رستہ عام ہو جایے


.
.
.


یہ جو آنسو دل میں گرتے ہیں وہ آنکهوں میں نہیں رہتے
بہت سے حرف ایسے ہیں جو لفظوں میں نہیں رہتے

کتابوں میں لکهے جاتے ہیں دنیا بهر کے افسانے
مگر جن میں حقیقت ہو کتابوں میں نہیں رہتے
بہار آئے تو ہر اک پهول پر اک ساته آتی ہے
ہوا جن مقدر ہو وہ شاخوں پر نہیں رہتے
لیے پهرتے ہیں کچه احباب ایسے مضطرب سجدے
جہاں دربار مل جائے جبینوں میں نہیں رہتے

مہک اور تتلیوں کا نام بهونرے سے جدا کیوں ہے
کہ یہ بهی خزاں آنے پہ پهولوں میں نہیں رہتے
.
.
.


طرز کلام ان کا ہوا طرز خاص و عام
بدلیں گے اب وہ بات کا انداز کس طرح
بدلا جو اس کی آنکه کا انداز تو کهلا
کرتے ہیں رنگ پهول سے پرواز کس طرح
آنکهوں میں کیسے تن گئی دیوار بے حسی
سینوں میں گهٹ کے رہ گئی آواز کسی طرح

آنکهوں میں موم ڈال کے بہٹهیں گے کب تلک
آئینوں سے چهپائیں گے یہ راز کس طرح
.
.
.


شہر والوں کو کچه خبر ہی نہیں
کیسا سیلاب آج راہ میں ہے
ہے تعلق تو ایک سادہ لفظ
پهر جو بهی ہو، وہ نباه میں ہے
حادثہ ہو چکا کہ ہونا ہے
بهیڑ کیسی یہ شاہراہ میں ہے
سر میں بهی ہو یہ لازمی تو نہیں
جو فضیلت کسی کلاہ میں ہے
کب سے میں نے پلک نہیں جهپکی
کوئی جستجو میری نگاہ مین ہے

ayesha
10-08-2014, 02:16 AM
جب شب کے شکستہ زینوں سے مہتاب اترنے لگتا ہے
جب غم کے سرد الاو میں امیدیں بهجنے لگتی ہیں
جب دل کے شوہ سمندر میں آوازیں مرنے لگتی ہیں
جب موسم ہاته نہیں آتے، جب تتلی بات نہیں کرتی
جب زندہ رہنا اک بے معنی کام دکها ئی دیتا ہے
جب آنے والا ہر لمحہ دشنام دکهائی دیتا ہے
جب یاد کے گہرے سناٹے میں چہرے گم ہو جاتے ہیں
جب درد سے بوجهل آنکهوں میں گرداب سے پڑنے لگتے ہیں
جب شمعیں گل ہو جاتی ہیں
جب خواب بکهرنے لگتے ہیں
اس وقت اگر تم آ جاو...!!

ayesha
10-08-2014, 02:21 AM
تلاش خواب سے چاہو جو خوب تر کرنا

زمیں نوردو ستاروں کا پهر سفر کرنا

کہ سیکه جاوں میں بهی دهوپ کو شجر کرنا

میرے خدا..!! کبهی تو اتنا معتبر کرنا

ayesha
10-08-2014, 02:23 AM
عجب خواہش ہے میرے دل میں، کبهی تو میری صدا کو سن کر

نظر جهکائے تو خوف کهائے، نظر اٹهائے تو کچه نہ پائے

ayesha
10-08-2014, 02:25 AM
ابھی کیا کہیں
ابھی کیا سنیں۔۔؟

کہ سر فصیل سکوت جاں
کف روز و شب پہ شرر نما
وہ جو حرف حرف چراغ تھا
اسے کس ہوا نے بجھا دیا ؟
کبھی لب ہلیں گے تو پوچھنا!
سر شہر عہد وصالِ دل
وہ جو نکہتوں کا ہجوم تھا
اسے دست ِ موج ِ فراق نے
تہ ِ خاک کب سے ملا دیا ؟
کبھی گل کھلیں گے تو پوچھنا!
ابی کیا کہیں ۔۔۔ ابھی کیا سنیں؟
یونہی خواہشوں کے فشار میں
کبھی بے سبب ۔۔۔ کبھی بے خلل
کہاں، کون کس سے بچھڑ گیا ؟
کسے ، کس نے کیسے بھلا دیا ؟
کبھی پھر ملیں گے تو پوچھنا۔۔!

ayesha
10-08-2014, 02:26 AM
اہلِ دل اور بھی ہیں، اہلِ وفا اور بھی ہیں
ایک ہم ہی نہیں دُنیا سے خفا، اور بھی ہیں

کیا ہُوا، گر مِیرے یاروں کی زبانیں چُپ ہیں
میرے شاہد مِیرے یاروں کے سِوا اور بھی ہیں

ہم پہ ہی ختم نہیں، مسلکِ شورِیدہ سری
چاک دل اور بھی ہیں، چاک قبا اور بھی ہیں

سر سلامت ہے تو کیا سنگِ ملامت کی کمی
جان باقی ہے، تو پَیکانِ قضا اور بھی ہیں

مُنصفِ شہر کی وحدت پہ نہ حرف آجائے
لوگ کہتے ہیں کہ، اربابِ جفا اور بھی ہیں

ayesha
10-08-2014, 02:28 AM
چہرے پہ مسکراہٹیں، دل میں کدورتیں

کہنے کو یاریاں ہیں، حقیقت منافقت

اپنے مفاد کے لیے جی بهر کے جهوٹ بول

ہے شہر میں خلوص کی شدت منافقت

ayesha
10-08-2014, 02:37 AM
اسے میں کیوں بتاوں
میں نے اس کو کتنا چاہا ہے
بتایا جهوٹ جاتا ہے
کہ سچی بات کی خوشبو
تو خود محسوس ہوتی ہے
میری باتیں، میری سوچیں
اسے خود جان جانے دو
ابهی کچه دن..
مجهے میری محبت آزمانے دو
اگر...!!
وہ عشق کے احساس کو پہچان نہ پائے
مجهے بهی جان نہ پائے
تو پهر ایسا کرو اے دل...!!
خود ہی گم نام ہو جانا
مگر...!!
اس بے خبر کو زندگی بهر مسکرانے دو

ayesha
10-08-2014, 02:38 AM
ڈھنگ کی بات کہے کوئی، تو بولوں میں بھی
مطلبی ہوں، کسی مطلب سے الگ بیٹھا ہوں

یہی مسلک ہے مرا، اور یہی میرا مقام..
آج تک خواہشِ منصب سے الگ بیٹھا ہوں

میرا انداز اہلِ جہاں سے ہے جدا..
سب میں شامل ہوں، مگر سب سے الگ بیٹھا ہوں

ayesha
10-08-2014, 02:40 AM
ﺩﮐﮫ ﺩﺭﺩ ﺳﮯ ﺻﺪﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﮨﮯ ﮨﻤﺎﺭﺍ
ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﺩﺍﺳﯽ ﮨﻤﯿﮟ ﻭﺭﺛﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﯽ ﮨﮯ

ﺟﻮﺑﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮬﯿﮟ ﺍﺗﺮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ
ﺗﺎﺛﯿﺮ ﺟﺪﺍ ﺳﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﺭﺛﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﯽ ﮨﮯ

ﺟﻮ ﮨﺎﺗﮫ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﺎﻣﺎ ﮨﮯ ﺳﺪﺍ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ
ﺍﺣﺒﺎﺏ ﺷﻨﺎﺳﯽ ﮨﻤﯿﮟ ﻭﺭﺛﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﯽ ﮨﮯ

ayesha
10-08-2014, 02:43 AM
چلو ایسا کریں مل کر ستارے بانٹ لیتے ہیں
ضرورت کے مطابق سب سہارے بانٹ لیتے ہیں

محبت کرنے والوں کی تجارت بهی انوکهی ہے
منافع چهوڑ دیتے ہیں، خسارے بانٹ لیتے ہیں

اگر ملنا نہیں ممکن تو لہروں پہ قدم رکه کر
ابهی دریائے الفت کے کنارے بانٹ لیتے ہیں

میری جهولی میں جتنے وفا کے پهول ہیں ان کو
اکٹهے بیٹھ کر اک روز سارے بانٹ لیتے ہیں

محبت کے علاوہ پاس اپنے کچه نہیں محسن
اسی دولت کو ہم قسمت کے مارے بانٹ لیتے ہیں

ayesha
10-08-2014, 02:45 AM
وہ بتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کہ دلوں سے خوف خدا گیا
وہ پڑی ہیں روز قیامتیں کہ خیال روز جزا گیا

جو نفس تها خار گلو بنا، اٹهے تو ہاته لہو ہوئے
وہ نشاط آہ سحر گئی، وہ وقار دست دعا گیا

جو طلب پہ عہد وفا کیا تو آبرو وفا گئی
سر عام ہوئے جب مدعی تو ثواب صدق صفا گئی

ابهی بادباں کو تہہ رکهو، ابهی مظرب ہے رخ ہوا
کسی راستے میں ہے منتظر وہ سکوں جو آ کر چلا گیا

ayesha
10-08-2014, 02:48 AM
نہ ولولے وہ رہے اور نہ وہ زمانہ رہا
سماں حیات کا لیکن سدا سہانا رہا

خدا بھی مان لیا، بندگی بھی کی اس کی
تعلق اُس سے مگر اپنا غائبانہ رہا

لکھا ہوا مرا ماضی تھا جس کے تنکوں پر
مری اُڑان میں حائل وہ آشیانہ رہا

پروں کے ڈھیر لگے ہیں وہاں وہاں اب بھی
جہاں جہاں کسی پنچھی کا آشیانہ رہا

کہیں کہیں کوئی راحت، کہیں کہیں کوئی غم..
مرے نصیب کا منظر وہی پرانا رہا

قتیلؔ ترکِ مراسم وہ کر گیا پھر بھی
سلوک اس کا مرے ساتھ دوستانہ رہا

ayesha
10-08-2014, 03:13 AM
مجھے بتاؤ زندگی کا اصول کیا ہے
تمام ہاتھوں میں آئینے ہیں
کون کس سے چھپتا ہے
اگر صدا کا وجود کانوں سے منسلک ہے
تو کون خوشبو بن کر بولتا ہے
اگر سمندر کی حد ساحل ہے
تو کون آنکھوں میں پھیلتا ہے
تمام چیزیں اگر ملتی ہیں
تو کون چیزوں سے ماورا ہے
کِسے خبر۔۔۔
بدلتی رُت نے پرانے پتوں سے کیا کہا...
یہ کون بادل سے پوچھے کہ اتنے سال کہاں رہا
یہ جو آج دیکھا ہے وہ کل نہ ہوگا
کوئی لمحہ اٹل نہ ہوگا
گزرتے ہوئے لمحو!
مجھے بتاؤ زندگی کا اصول کیا ہے

ayesha
10-08-2014, 03:19 AM
جب آنکھیں بُجھ کر راکھ ہُوئیں
جب دل کا جوالا سرد پڑا
جب شام و سحر کے صحرا میں......
خوابوں کے ستارے ریت ہُوئے
جب عمُر رواں کے مَیداں میں
سب زندہ جذبے کھیت ہوئے
اس وقت مجھے محسوس ہوا
”جس عشق میں ساری عمُر کٹی شاید وہ نظر کا دھوکہ تھا
کرنوں سے کسی کے لہجے میں تنویر تھی میری اپنی ہی
شب تاب بدن کے جادو میں خود میرے لہو کا نشّہ تھا“
کل رات مگر جب کھڑکی پر
مہتاب نے آکر دستک دی
خوشبو کی طرح لہرانے لگی
ہر سمت کوئی سرگوشی سی
جب آنکھیں بجھنے لگتی ہوں‘ جب دل کا جوالا سرد پڑے
اُس وقت کسی کو کیا معلوم‘ کون اپنا کون پرایا تھا!
لہجے میں نشہ تھا کس کے سبب اور کس نے کسے مہکایا تھا

ayesha
10-08-2014, 03:21 AM
ﺍﮔــــــﺮ ﮐــــﺮ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﻮ
ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺕ ﺳﮯ
ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻋــــــﺪﻝ ﮐـــﺮﺗﯽ
ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﮐـــــــﺎﺵ
ﺍﺱ ﮐــــــﺎﺵ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ﮐﻮ ﺑﮯ ﺩﺧـــــﻞ ﮐــــﺮﺗﯽ ۔ ۔ ۔ ۔

ayesha
10-08-2014, 03:22 AM
ﮨﻢ ﻧﮯ ﮨﺮ ﺑﺎﺕ ﺑﮩﺖ ﺳﻮﭺ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﮐﯽ ﮨﮯ
ﺑﺲ ﺍﯾﮏ ﻟﻔﻆ ﻣﺤﺒﺖ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﺑﺮﺟﺴﺘﮧ ﻧﮑﻼ

ayesha
10-08-2014, 03:29 AM
مت قتل کرو آوازوں کو..
تم اپنے عقیدوں کے نیزے
ہر دل میں اُتارے جاتے ہو
ہم لوگ محبت والے ہیں..
تم خنجر کیوں لہراتے ہیں..
اِس شہر میں نغمے بہنے دو
بستی میں ہمیں بھی رہنے دو..
ہم پالنہار ہیں پھولوں کے
ہم خوشبو کے رکھوالے ہیں
تم کس کا لہو پینے آئے ...
ہم پیار سکھانے والے ہیں....
اس شہر میں پھر کیا دیکھو گے
جب حرف یہاں مر جائے گا
جب تیغ پہ لَے کٹ جائے گی
جب شعر سفر کر جائے گا..
جب قتل ہوا سُر سازوں کا
جب کال پڑا آوازوں کا
جب شہر کھنڈر بن جائے گا
پھر کس پر سنگ اٹھاؤ گے..
اپنے چہرے آئینوں میں
جب دیکھو گے ڈر جاؤ گے

UmerAmer
10-08-2014, 11:24 AM
Zabardast ayesha
bohat khoob

Mrs.Qaisar
10-08-2014, 12:27 PM
تلاش خواب سے چاہو جو خوب تر کرنا

زمیں نوردو ستاروں کا پهر سفر کرنا

کہ سیکه جاوں میں بهی دهوپ کو شجر کرنا

میرے خدا..!! کبهی تو اتنا معتبر کرنا


wah wah wah.....bht hi khooob..........BSs

Arosa Hya
10-08-2014, 06:02 PM
Boht hi khobsorat intekhab............. boht maza aya parhny ka <3
Khush Rehye!

ayesha
10-08-2014, 07:38 PM
Zabardast ayesha
bohat khoob
thanxx...


تلاش خواب سے چاہو جو خوب تر کرنا

زمیں نوردو ستاروں کا پهر سفر کرنا

کہ سیکه جاوں میں بهی دهوپ کو شجر کرنا

میرے خدا..!! کبهی تو اتنا معتبر کرنا


wah wah wah.....bht hi khooob..........
BSs

thankuu....thnx: abhi intakhab jari-o-sari hai.... ;)

ayesha
10-08-2014, 07:40 PM
Boht hi khobsorat intekhab............. boht maza aya parhny ka <3
Khush Rehye!

thank u so much....mazeed Intikhab waqtan fawaqtan post karti rahon gi....... :)

ayesha
10-08-2014, 07:41 PM
معیار گرتا نه دوستوں کا، نه هم بھی دشمن کی ڈھال هوتے
ضعیف دشمن پے وار کرتے، تو وقت کے هم دجال هوتے

نهیں تھا اپنا مزاج ایسا، که ظرف کھو کر انا بچاتے
ورنه ایسے جواب دیتے، که پھر نه پیدا سوال هوتے

هماری فطرت کو جانتا هے، تبھی تو دشمن یه که رها هے
هے دشمنی میں بھی ظرف ایسا، جو دوست هوتے کمال هوتے

جو آ کے تم حال پوچھ لیتے، تو اتنی لمبی نه عمر لگتی...
که وصل کی اک گھڑی میں سارے، گزر گئے ماه و سال هوتے

اسے مبارک مقام اونچا، صحیح حقیقت همیں پتا هے
بناتے رشتوں کی هم بھی سیڑهی، تو آسماں کی مثال هوتے

ayesha
10-08-2014, 07:43 PM
ہم نے دیکھا ہے چراغوں کو حفاظت کے لیے
بجھتے بجھتے بھی ہواؤں سے الجھ پڑتے ہیں
دیکھ...!! فرعون کے لہجے میں کوئی بات نہ کر
ہم تو پاگل ہیں، خداؤں سے الجھ پڑتے ہیں

ayesha
10-08-2014, 07:45 PM
ﯾﮧ ﻣﺤﺾ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻣﺮﯼ ﺧﻄﺎ

ﺁﺝ ﭘﮭﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺑﮭﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ

ayesha
10-08-2014, 07:48 PM
سنو! اے اجنبی سے مہرباں...!
میرا آنچل نہیں اتنا نئے خوابوں کی بکھری کرچیاں اس میں سمو پائیں
میری آنکھیں بہت بنجر.... یہ اتنا رو نہ پائیں گی کہ تازہ زخم دھو پائیں
مجھےتم چھوڑ مت جانا

ayesha
10-08-2014, 07:50 PM
میں نے پوچھا کیسے ہو
بدلے ہو یا ویسے ہو

روپ وہی انداز وہی
یا پھر اس میں کم کوئی

ہجر کا کوئی احساس تو ہوگا
کوئی تمھارے پاس تو ہوگا

میں بچھڑا یہ مجبوری تھی
کب منظور مجھے یہ دوری تھی

ساتھ ہمارا کب چھوٹا ہے
روح کا رشتہ کب ٹوٹا ہے

آنکھ سے آنسو جو بہتے ہیں
تم کو خبر ہے کیا کہتے ہیں

میں نے کہا آواز تمھاری
آج بھی ہے ہمراز ہماری

پھول وفا کے کھل جائینگے
اک دن ہم پھر مل جائینگے

Arosa Hya
10-08-2014, 10:33 PM
thank u so much....mazeed Intikhab waqtan fawaqtan post karti rahon gi....... :)
g hum b waqtan fwaqtan parhte rahain ge :)

ayesha
10-09-2014, 12:01 AM
g hum b waqtan fwaqtan parhte rahain ge :)
thnx:

ayesha
10-11-2014, 08:09 AM
ملے ہیں بعد مدت کے، بلا کے سرد ہیں لہجے
کہ جلنا بھی نہیں ممکن، پگھلنا بھی نہیں ممکن
تعلق ٹوٹ جانے سے، امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں
دلوں میں حسرتیں لے کر، بہلنا بھی نہیں ممکن
بہت ناکامیاں لے کر، ہوئے ہیں خاک کے قیدی
چلو اب آج سے گھر سے، نکلنا بھی نہیں ممکن
اسے اتنا نہ سوچا کر، تیری عادت نہ بن جائے
پھر ایسی عادتیں"محسن" بدلنا بھی نہیں ممکن

ayesha
10-11-2014, 08:12 AM
ميری گلی میں اندھیرا ھے کتنے برسوں سے

امیرِشہر....!! تیرے عہدِ اقتدار پہ تُف

ayesha
10-11-2014, 08:14 AM
کوہساروں کے دل پگلے تو دریا ھوئے جاری

اور لوگ یہ کہتے ھیں کہ پتھر نہیں روتے

ayesha
10-11-2014, 08:20 AM
خوشبو کی پوشاک پہن کر

کون گلی میں آیا ہے

کیسا یہ پیغام رساں ہے

کیا کیا خبریں لایا ہے

کھڑکی کھول کر باہر دیکھو

موسم میرے دل کی باتیں

تم سے کرنے آیا ہے....!!

ayesha
10-11-2014, 08:21 AM
کوئی بھی آدمی پورا نہیں ہے
کہیں آنکھیں، کہیں چہرا نہیں ہے

یہاں سے کیوں کوئی بیگانہ گزرے
یہ میرے خواب ہیں رستہ نہیں ہے

جہاں پر تھے تری پلکوں کے سائے
وہاں اب کوئی بھی سایا نہیں ہے

زمانہ دیکھتا ہے ہر تماشہ...
یہ لڑکا کھیل سے تھکتا نہیں ہے

ہزاروں شہر ہیں ہمراہ اس کے
مسافر دشت میں تنہا نہیں ہے

یہ کیسے خواب سے جاگی ہیں آنکھیں
کسی منظر پہ دل جمتا نہیں ہے

جو دیکھو تو ہر اک جانب سمندر
مگر پینے کو اک قطرہ نہیں ہے

خدا کی ہے یہی پہچان شاید
کہ کوئی اور اس جیسا نہیں ہے

ayesha
10-11-2014, 08:22 AM
حد سے توقعات زیادہ کیے ہُوئے
بیٹھے ہیں دل میں ایک ارادہ کیے ہُوئے

اس دشت بے وفائی میں جائیں کہاں کہ ہم
ہیں اپنے آپ سے کوئی وعدہ کیے ہُوئے

دیکھو تو کتنے چین سے کس درجہ مطمئن!
بیٹھے ہیں ارض پاک کو آدھا کیے ہوئے

پاؤں سے خواب باندھ کے شام وصال کے ...
اک دشت انتظار کو جادہ کیے ہوئے

آنکھوں میں لے کے جلتے ہوئے موسموں کی راکھ!
گرد سفر کو تن کا لبادہ کیے ہوئے

دیکھو تو کون لوگ ہیں!آئے کہاں سے ہیں !
اور اب ہیں کس سفر کا ارادہ کیے ہوئے

اس سادہ رُوکے بزم میں آتے ہی بجھ گئے
جتنے تھے اہتمام زیادہ کئے ہوئے

اُٹھے ہیں اُس کی بزم سے امجدؔ ہزار بار
ہم ترک آرزو کا ارادہ کیے ہوئے

ayesha
10-11-2014, 08:24 AM
عمر کی سیڑھیاں
ہاں، سُنو دوستو
جو بھی دُنیا کہے
اُس کو پرکھے بِنا، مان لینا نہیں
ساری دُنیا یہ کہتی ہے
پربت پہ چڑھنے کی نِسبت اُترنا بہت سہل ہے...
کس طرح مان لیں
تم نے دیکھا نہیں
سرفرازی کی دُھن میں کوئی آدمی
جب بلندی کے رستے پہ چلتا ہے تو
سانس تک ٹھیک کرنے کو رُکتا نہیں
اور اُسی شخص کا
عمر کی سیڑھیوں سے اُترتے ہوئے
پاؤں اُٹھتا نہیں
اس لیے دوستو، جو بھی دُنیا کہے
اُس کو پرکھے بنا، مان لینا نہیں
ساری دُنیا یہ کہتی ہے
اصل سفر تو مسافر کی آنکھ میں پھیلا ہوا خواب ہے
کس طرح مان لیں
تم نے دیکھا نہیں
عمر کےاس سرابِ اجل خیز میں
خواب تو خواب ہیں
ہم کُھلی آنکھوں سے جو بھی کچھ دیکھتے ہیں
وہ ہوتا نہیں
راستےکے لیے
(راستےکی طرح)
آدمی اپنے خوابوں کو بھی کاٹ دیتے ہیں لیکن
سُلگتا ہوا راستہ
پھر بھی کٹتا نہیں
اس لیے دوستو
جو بھی دُنیا کہے
اس کو پرکھے بنا، مان لینا نہیں

ayesha
10-11-2014, 08:26 AM
بے نگاہ آنکھوں سے دیکھتے ہیں پرچے کو
بےخیال ہاتھوں سے
ان بنے سے لفظوں پر، انگلیاں گھماتے ہیں
یا سوال نامے کو دیکھتے ہی جاتے ہیں

ہر طرف کن انکھیوں سے بچ بچا کے تکتے ہیں
دوسروں کے پرچوں کو رہنما سمجھتے ہیں
شاید اسطرح کوئی راستہ ہی مل جاٴے
بے نشاں جوابوں کا،کچھ پتا ہی مل جاٴے
مجھ کو دیکھتے ہیں تو...
یوں جواب کاپی پر ،حاشیے لگاتے ہیں

دائرے بناتے ہیں
جیسے انکو پرچے کے سب جواب آتے ہیں

اس طرح کے منظر میں
امتحان گاہوں میں دیکھتا ہی رہتا تھا
نقل کرنے والوں کے
نت نئے طریقوں سے
آپ لطف لیتا تھا، دوستوں سے کہتا تھا!
کس طرف سے جانے یہ
آج دل کے آنگن میں اک خیال آیا ہے
سینکڑوں سوالوں سا اک سوال لایا ہے

وقت کی عدالت میں
زندگی کی صورت میں
یہ جو تیرے ہاتھوں میں، اک سوال نامہ ہے
کس نے یہ بنایا ہے
کس لئے بنایا ہے
کچھ سمجھ میں آیا ہے؟
زندگی کے پرچے کے
سب سوال لازم ہیں سب سوال مشکل ہیں!

بے نگاہ آنکھوں سے دیکھتا ہوں پرچے کو
بے خیال ہاتھوں سے
ان بنے سے لفظوں پر انگلیاں گھماتا ہوں
حاشیے لگاتا ہوں
دائرے بناتا ہوں
یا سوال نامے کو
دیکھتا ہی جاتا ہوں

ayesha
10-11-2014, 08:29 AM
گردِ سفر میں بُھول کے منزل کی راہ تک
پھر آ گئے ھیں لوگ نئی قتل گاہ تک

اِک بے کسی کا جال ھے پھیلا چہار سُو
اِک بے بسی کی دُھند ھے دل سے نگاہ تک

بالائے سطحِ آب تھے جتنے، تھے بے خبر
اُبھرے نہیں ھیں وہ کہ جو پہنچے ھیں تھاہ تک

اِک دُوسرے پہ جان کا دینا تھا جس میں کھیل...
اب رہ گیا ھے صرف وہ رشتہ نباہ تک

ayesha
10-11-2014, 08:31 AM
جو کچھ دیکھا جو سوچا ہے وہی تحریر کر جائیں
جو کاغذ اپنے حصے کا ہے وہ کاغذ تو بھر جائیں

نشے میں نیند کے تارے بھی اک دوجے پر گرتے ہیں
تھکن رستوں کی کہتی ہے چلو اب اپنے گھر جائیں

کچھ ایسی بے حسی کی دھند سی پھیلی ہے آنکھوں میں
ہماری صورتیں دیکھیں تو آئینے بھی ڈر جائیں

نہ ہمت ہے غنیمِ وقت سے آنکھیں ملانے کی...
نہ دل میں حوصلہ اتنا کہ مٹی میں اتر جائیں

گُلِ امید کی صورت ترے باغوں میں رہتے ہیں
کوئی موسم ہمیں بھی دے کہ اپنی بات کر جائیں

دیارِ دشت میں ریگِ رواں جن کو بناتی ہے
بتا اے منزلِ ہستی کہ وہ رستے کدھر جائیں

تو کیا اے قاسمِ اشیاء یہی آنکھوں کی قسمت ہے
اگر خوابوں سے خالی ہوں تو پچھتاووں سے بھر جائیں

جو بخشش میں ملے امجد تو اس خوشبو سے بہتر ہے
کہ اس بے فیض گلشن سے بندھی مُٹھی گزر جائیں

Arosa Hya
10-11-2014, 06:07 PM
Zabardast intekhab !!

ayesha
10-12-2014, 01:37 AM
Zabardast intekhab !!

thanks....:)

ayesha
10-12-2014, 01:37 AM
ﺗﻔﺴﯿﺮِ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﯽ ﮔﺮﮨﯿﮟ ﻧﮧ ﮐﮭﻞ ﺳﮑﯿﮟ

ﺳﻮﭼﻮﮞ ﮐﮯ ﺧﻠﻔﺸﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﺭﮮ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﮨﻢ

ayesha
10-12-2014, 01:39 AM
وقت کرتا ہے ہر سوال کو حل..
زیست مکتب ہے امتحان نہیں...
خواب، ماضی..!! سراب، مستقبل..!!
اور " جو ہے" وہ میری جان"نہیں..."
کوئی دیکھے تو موت سے بہتر..
زیست کا کوئی پاسبان نہیں....

UmerAmer
10-12-2014, 08:25 PM
thanxx...


thankuu....thnx: abhi intakhab jari-o-sari hai.... ;)

ahaan jari rakho

ayesha
10-13-2014, 09:11 AM
ahaan jari rakho

hmmm...:)

UmerAmer
10-13-2014, 03:19 PM
hmmm...:)

zaida hmmm na karo
chalo shabas jari rakho:P

KhUsHi
10-13-2014, 04:43 PM
Nice one

ayesha
10-14-2014, 09:15 AM
zaida hmmm na karo
chalo shabas jari rakho:P
abhi poetry ka mod nahi....:p :p

Nice one

thanx...

UmerAmer
10-14-2014, 03:08 PM
abhi poetry ka mod nahi....:p :p


thanx...

kuyn bahi mod kuyn nahi hai tumhara:P

ayesha
10-15-2014, 08:44 AM
kuyn bahi mod kuyn nahi hai tumhara:P

ewain kal nahi tha....:p

ayesha
10-15-2014, 08:46 AM
ﺳﻨﻮ ﺟﻮ ﺑﮭﻮﮎ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ
ﺑﮩﺖ ﺳﻔﺎﮎ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ
ﮐﺴﯽ ﻓﺮﻗﮯ ﮐﺴﯽ ﻣﺬﮨﺐ ﺳﮯ
ﺍﺱ ﮐﺎ ﻭﺍﺳﻄﮧ ﮐﯿﺴﺎ
ﺗﮍﭘﺘﯽ ﺁﻧﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺑﮭﻮﮎ ﮐﺎ
ﺷﻌﻠﮧ ﺑﮭﮍﮐﺘﺎ ﮨﮯ
ﺗﻮ ﻭﮦ ﺗﮩﺬﯾﺐ ﮐﮯ ﺑﮯ ﺭﻧﮓ ﮐﺎﻏﺬ ﮐﻮ
ﺗﻤﺪﻥ ﮐﯽ ﺳﺒﮭﯽ ﺟﮭﻮﭨﯽ ﺩﻟﯿﻠﻮﮞ ﮐﻮ
ﺟﻼ ﮐﺮ ﺭﺍﮐﮫ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ
ﻧﻈﺮ ﺑﮭﻮﮐﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ
ﭼﻮﺩﮬﻮﯾﮟ ﮐﺎ ﭼﺎﻧﺪ
ﺑﮭﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﺳﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ
ﺧﻮﺩﯼ ﮐﺎ ﻓﻠﺴﻔﮧ..
ﺟﮭﻮﭨﯽ ﺩﻟﯿﻠﯿﮟ ﺳﺐ ﺷﺮﺍﻓﺖ ﮐﯽ
ﻣﺤﺾ ﺑﮑﻮﺍﺱ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ
ﺑﮍﺍ ﺳﭻ ﮨﮯﮐﮧ ﯾﮧ
ﺟﻮ ﺑﮭﻮﮎ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ..
ﺑﮍﯼ ﺑﺪﺫﺍﺕ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ

ayesha
10-15-2014, 08:59 AM
ﮐﯿﺴﮯ ﮐﺎرﯾﮕﺮ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ..!!
ﺁﺱ ﮐﮯ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﺳﮯ
ﻟﻔﻆ ﮐﺎﭨﺘﮯ ﮨﯿﮟ..
ﺍﻭﺭﺳﯿﮍﮬﯿﺎﮞ ﺑﻨﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ..!!
ﮐﯿﺴﮯ ﺑﺎ ﮨﻨﺮ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ..!!
ﻏﻢ ﮐﮯ ﺑﯿﺞ ﺑﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ..
ﺍﻭﺭ ﺩﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺷﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﮭﯿﺘﯿﺎﮞ ﺍُﮔﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ..
ﮐﯿﺴﮯ ﭼﺎﺭﮦ ﮔﺮ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ...!!
ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ
ﮐﺸﺘﯿﺎﮞ ﺑﻨﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺁﭖ ﮈﻭﺏ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ

ayesha
10-15-2014, 09:00 AM
ﺟﻮ ﮐﮭﻮ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﺍُﻧﮩﯿﮟ ﮈﮬﻮﻧﮉﻧﺎ ﺗﻮ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ...

ﺟﻮ ﺟﺎ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﺍُﻧﮩﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﻻﺋﮯ....

ayesha
10-15-2014, 09:03 AM
ﺑُﺠﮭﺎ ﮐﮯ ﺭﮐﮫ ﺩﮮ ﯾﮧ ﮐﻮﺷﺶ ﺑﮩﺖ ﮨَﻮﺍ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
ﻣﮕﺮ، ﭼﺮﺍﻍ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﺍﻧﺎ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
ﻣِﺮﯼ ﺷِﮑﺴﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﮯ ﻣُﻀﻤَﺮﺍﺕ ﻧﮧ ﭘُﻮﭼﮫ
ﻋﺪُﻭ ﮐﺎ ﮨﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎ، ﺍﻭﺭ ﭼﺎﻝ ﺁﺷﻨﺎ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
ﺍﺑﮭﯽ ﺳﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺩُﮬﻮﺍﮞ ﺩﮬﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﻣﺎﺣﻮﻝ
ﺍﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﺳﺎﻧﺲ ﮨﯽ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﺍِﺑﺘﺪﺍ ﮐﯽ تهی

ayesha
10-15-2014, 09:10 AM
ترکِ محبت کر بیٹھے ہم، ضبط محبت اور بھی ہے
ایک قیامت بیت چکی ہے، ایک قیامت اور بھی ہے

ہم نے اُسی کے درد سے اپنے سانس کا رشتہ جوڑ لیا
ورنہ شہر میں زندہ رہنے کی اِک صورت اور بھی ہے

ڈوبتا سوُرج دیکھ کے خوش ہو رہنا کس کو راس آیا
دن کا دکھ سہہ جانے والو، رات کی وحشت اور بھی ہے

صرف رتوں کے ساتھ بدلتے رہنے پر موقوف نہیں...
اُس میں بچوں جیسی ضِد کرنے کی عادت اور بھی ہے

صدیوں بعد اُسے پھر دیکھا، دل نے پھر محسوس کیا
اور بھی گہری چوٹ لگی ہے، درد میں شدّت اور بھی ہے

میری بھیگتی پلکوں پر جب اُس نے دونوں ہاتھ رکھے
پھر یہ بھید کھُلا اِن اشکوں کی کچھ قیمت اور بھی ہے

اُس کو گنوا کر محسنؔ اُس کے درد کا قرض چکانا ہے
ایک اذّیت ماند پڑی ہے ایک اذّیت اور بھی ہے

ayesha
10-15-2014, 09:15 AM
ہر موج کے دامن میں بیدار جو دریا ہے
اک ریت کے ذرے میں آباد جو صحرا ہے
کیا اُس کی وضاحت ہے کیا اس کا تقاضا ہے
جو سامنے آتا ہے منظر ہے کہ پردہ ہے

بے انت سوالوں کی زنجیر ہے یہ دنیا
اُس عکس کے سایوں کی تصویر ہے یہ دنیا
جس عکس کے جلوے کو ہر آنکھ ترستی ہے
ہے ایک گھٹا ایسی ، کُھلتی نہ برستی ہے
...
کیوں رنگ نہیں رُکتے ، کیوں بات نہیں چلتی
کیوں چاند نہیں بھُجتا کیوں رات نہیں جلتی

موسم کی صدا سن کر کیوں شاخ لرزتی ہے
کیوں اوس کف ِ گُل پر پل بھر کو ٹھہرتی ہے
کیوں خواب بھٹکتے ہیں کیوں آس بکھرتی ہے
اس ایک تسلسل سے کیوں وقت نہیں تھکتا
بس ایک تحیر میں کیوں عمر گزرتی ہے

UmerAmer
10-15-2014, 02:33 PM
ewain kal nahi tha....:p

acha waqai kal nahi tha
aur ajj kese hogaya

ayesha
10-17-2014, 10:32 PM
کسی کے دکه پر ملال کرنا نہ اس کو آیا نہ مجه کو آیا..
وفاوں کو لازوال کرنا نہ اس کو آیا نہ مجه کو آیا...

جو فاصلے تهے انہیں مٹانا اگرچہ دونوں ہی چاہتے تهے..
مگر تعلق بحال کرنا نہ اس کو آیا نہ مجه کو آیا...

کسی بهی دکه پر صدائیں سن کر نہ وہ ہی رویا نہ میں ہی تڑپا..
کہ روح کو مالامال کرنا نہ اس کو آیا نہ مجه کو آیا...

دعا کے روشن چراغ اپنی ہتهیلی پہ جلائے ہم نے....
خدا سے لیکن سوال کرنا نہ اس کو آیا نہ مجه کو آیا....

ayesha
10-17-2014, 10:33 PM
اس دل میں سلامت ہے اب تک...
وہ شوخئی لب وہ حرف وفا
وہ نقش قدم وہ عکس حنا..
سو بارجسے چوما ہم نے
سو بار پرستش کی جس کی..
اس دل میں سلامت ہے اب تک..
وہ گرد الم وہ دیدہ نم
ہم جس میں چهپا کر رکهتے تهے..
تصویر بکهرتی یادوں کی
زنجیر پگهلتے وعدوں کی...
پونجی ناکام ارادوں کی
اے تیز ہوا ناراض نہ ہو...
اس دل میں سلامت ہے اب تک..
سامان بچهڑتی ساعت کا...
کچه ٹکڑے گرم دوپہروں کے
کچه ریزے نرم سوالوں کے
کچه در انمول خیالوں کے
اک سچا روپ حقیقت کا...
اک جهوٹا لفظ محبت کا

ayesha
10-17-2014, 10:34 PM
ہم عجب مسافر دشت تهے کہ چلے تو چلتے چلے گئے
کسی آب و جو کی صدا پہ بهی کہیں راستے میں رکے نہیں
کئی اور اہل طلب ملے مجهے راہ شوق میں ہم قدم
جنہیں کر رہا تها تلاش میں، وہی لوگ مجه کو ملے نہیں

ayesha
10-31-2014, 05:17 PM
وہی تو فیصلہ کرتا ہے پتهر کے مقدر کا....
کسے ٹهوکر میں رکهنا ہے...کسے اسود بنانا ہے

ayesha
10-31-2014, 05:19 PM
نہیں محتاج، اہل فن کسی در کی گدائی کے
یہ انسان ہیں وہی جن کے ارادے ساته چلتے ہیں

ضیاء دیتے ہیں دانشور ، بصیرت زمانے کو
ظلمت میں یہ روشن ستارے ساته چلتے ہیں

ہمارا دست ہمت ہی، ہمارے کام آئے گا
سفر میں کب تلک آخر سہارے ساته چلتے ہیں

ayesha
10-31-2014, 05:20 PM
مزہ تو تب ہے کہ ہار کے بهی ہنستے رہو
ہمیشہ جیت جانا کمال تهوڑی ہے
لگانا پڑتی ہے ڈبکی ابهرنے سے پہلے
غروب ہونے کا مطلب زوال تهوڑی ہے

ayesha
10-31-2014, 05:23 PM
اے دوست یہاں ویرانوں کو گلزار سمجهنا پڑتا ہے
کچه اونچی نیچی راہوں کو ہموار سمجهنا پڑتا ہے
احساس کے الٹے پاوں سے جب چلتے چلتے تهک جائیں
تو راہگزر کو اے راہی..!! دیوار سمجهنا پڑتا ہے
مجروح معیشت کے ہاتهوں انسان کا اب یہ عالم ہے
ہر زخم لگانے والے کو غمخوار سمجهنا پڑتا ہے

saba
10-31-2014, 05:35 PM
Beauti ful collection

ayesha
10-31-2014, 05:41 PM
Beauti ful collection
thanx...

intelligent086
10-31-2014, 08:21 PM
بہت خوب
اچھا انتخاب۔۔۔۔۔۔

ayesha
10-31-2014, 08:58 PM
بہت خوب
اچھا انتخاب۔۔۔۔۔۔
shukriya....

Arosa Hya
11-01-2014, 04:40 PM
zabardast

ayesha
11-30-2014, 10:18 PM
عجب سی بات ہے کہ ایک دنیا
میرے زیر اثر ہے، وہ نہیں ہے

ayesha
12-03-2014, 09:52 AM
میرے هاتھ سے تیرے هاتھ تک
وه جو هاتھ بھر کا تھا فاصله
کئی موسموں میں بدل گیا
اسے ناپتے اسے کاٹتے
میرا سارا وقت نکل گیا

ayesha
12-03-2014, 09:54 AM
وہ اجنبی اجنبی سے چہرے وہ خواب خیمے رواں دواں سے
بسے ہوئے ہیں ابھی نظر میں سبھی مناظر دھواں دھواں سے
یہ عکس داغ شکست پیماں وہ رنگ زخم خلوص یاراں
میں غمگساروں میں سوچتا ہوں کہ بات چھیڑوں کہاں کہاں سے؟؟
یہ سنگریزے عداوتوں کے وہ آبگینے سخاوتوں کے
دل مسافر قبول کر لے، ملا ہے جو کچھ جہاں جہاں سے
بچھڑنے والا بچھڑ چلا تھا تو نسبتیں بھی گنوا کے جاتا
ترے لئے شہر بھر میں اب بھی میں زخم کھاؤں زباں زباں سے
میری محبت کے واہموں سے پرے تھا تیرا وجود ورنہ
جہاں جہاں تیرا عکس ٹھہرا میں ہو کے آیا وہاں وہاں سے
تو ہم نفس ہے نہ ہم سفر ہے کسے خبر ہے کہ تو کدھر ہے؟؟
میں دستکیں دے کے پوچھ بیٹھا مکیں مکیں سے مکاں مکاں سے
ابھی محبت کا اسم اعظم لبوں پہ رہنے دے جان محسن!
ابھی ہے چاہت نئی نئی سی، ابھی ہیں جذبے جواں جواں سے

ayesha
12-15-2014, 01:16 PM
خوشــبو کسی تشہیر کی محتاج نہیں ہوتی
سچا ہوں ــ مگر اپنی وکالت نہیں کرتا

Arosa Hya
12-15-2014, 05:17 PM
sahi

ayesha
12-19-2014, 07:31 PM
ﮬﻢ ﺍﺱ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﯿﺎﮞ ﺧﺮﯾﺪﺗﮯ ﮐﯿﺴﮯ.......؟؟؟؟
ﮬﻤﺎﺭﯼ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﭘﭽﮭﻠﯽ ﺻﺪﯼ ﮐﮯ ﺳﮑﮯ ﺗﮭﮯ

ayesha
12-19-2014, 07:34 PM
میرے ہاتھ میں قلم ہے، میرے ذہن میں اُجالا ہے
مُجھے کیا دبا سکے گا توظلمتوں کا پالاہے
مُجھے فکر امن عالم، تُجھے اپنی ذات کا غم
میں طلوع ہو رہا ہوں، تُو غروب ہونے والا ہے

ayesha
12-22-2014, 07:42 PM
گمنام دیاروں میں سفر کیوں نہیں کرتے
اجڑے ہوےّ لوگوں پہ نظر کیوں نہیں کرتے

یہ خواب یہ خوشیوں بھرے ہنستے ہوئے خواب
یہ خواب مرے دل پہ اثر کیوں نہیں کرتے

خواہش کے ، طمانیتِ احساس کے پنچھی
کچھ روز میرے گھر بسر کیوں نہیں کرتے

صبحوں سے ہیں مغلوب تو پھر زُعم ہے کیسا
راتوں پہ ہیں غالب تو سحر کیوں نہیں کرتے

یہ لوگ مسلسل ہیں جو اک خوف کے قیدی
اس خوف کی دیوار میں در کیوں نہیں کرتے

کیوں آپ اٹھاتے ہو اداسی کے یہ اسباب
شاموں کے غلاموں کو خبر کیوں نہیں کرتے

ayesha
01-31-2015, 08:47 AM
اناؤں،نفرتوں،خود غرضیوں کے ٹھہرے پانی میں
محبت گھولنے والے بڑے درویش ہوتے ہیں

ayesha
01-31-2015, 08:48 AM
فقط باتیں اندھیروں کی ,محض قصّے اجالوں کے
چراغ آرزو لے کر نہ تم نکلے نہ ہم نکلے

ayesha
01-31-2015, 08:52 AM
کبھی انسان اکیلا ہو کے بھی تنہا نہیں ہوتا
سر محفل کبھی بیٹھے بٹھائے کھو بھی سکتا ہے

ayesha
01-31-2015, 08:55 AM
مٹی کی مورتوں کا ہے میلہ لگا ہوا
آنکھیں تلاش کرتی ہیں انسان کبھی کبھی

ayesha
01-31-2015, 08:58 AM
نیا نیا عشق کرنے والو,ہمیں سے اس کا زیاں بھی پوچھو

بساط ہستی پہ ہم نے ہارا..کبھی سمندر کبھی ستارہ

CaLmInG MeLoDy
01-31-2015, 10:40 PM
Lajawaab collection...bohot khoob..

ayesha
02-01-2015, 07:37 AM
Lajawaab collection...bohot khoob..
thank you...:)

muzafar ali
12-20-2015, 06:27 PM
behtreen