PDA

View Full Version : بہت دنوں میں کہیں ہجرِ ماہ و سال کے بعد



intelligent086
10-04-2014, 11:06 PM
بہت دنوں میں کہیں ہجرِ ماہ و سال کے بعد رُکا ہوا ہے زمانہ ترے وصال کے بعد

کسی نے پھر ہمیں تسخیر کر لیا شاید
کوئی مثال تو آئی تری مثال کے بعد

عجیب حبس کے عالم میں چل رہی تھی ہوا
ترے جواب سے پہلے، مرے سوال کے بعد

ہمیں جو چُپ کے دُھندلکوں سے جھانکتی تھی بہت
وہ آنکھیں دیکھنے والی ہیں عرضِ حال کے بعد

ہم اہلِ خواب کی مجبوریاں سمجھتے ہیں
سو ہم نے کچھ نہیں سوچا ترے خیال کے بعد

سلیمؔ ہم نے اک ایسا بھی دن گزارا ہے
کہ جیسے شام کا منظر کہیں زوال کے بعد
٭٭٭

KhUsHi
08-09-2015, 07:49 AM
Very nice
Thanks for sharing

Dr Danish
08-28-2015, 10:04 PM
بہت دنوں میں کہیں ہجرِ ماہ و سال کے بعد

رُکا ہوا ہے زمانہ ترے وصال کے بعد

کسی نے پھر ہمیں تسخیر کر لیا شاید
کوئی مثال تو آئی تری مثال کے بعد

عجیب حبس کے عالم میں چل رہی تھی ہوا
ترے جواب سے پہلے، مرے سوال کے بعد

ہمیں جو چُپ کے دُھندلکوں سے جھانکتی تھی بہت
وہ آنکھیں دیکھنے والی ہیں عرضِ حال کے بعد

ہم اہلِ خواب کی مجبوریاں سمجھتے ہیں
سو ہم نے کچھ نہیں سوچا ترے خیال کے بعد

سلیمؔ ہم نے اک ایسا بھی دن گزارا ہے
کہ جیسے شام کا منظر کہیں زوال کے بعد
٭٭٭





Nice Sharing .....
Thanks

intelligent086
08-29-2015, 02:14 AM
Very nice
Thanks for sharing


Nice Sharing .....
Thanks


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif