PDA

View Full Version : دل تجھے ناز ہے جس شخص کی دل داری پر



intelligent086
10-04-2014, 11:01 PM
دل تجھے ناز ہے جس شخص کی دل داری پر دیکھ اب وہ بھی اتر آیا اداکاری پر

میں نے دشمن کو جگایا تو بہت تھا لیکن
احتجاجا نہیں اٹھا مری بیداری پر

آدمی، آدمی کو کھائے چلا جاتا ہے
کچھ تو تحقیق کرو اس نئی بیماری پر

کبھی اس جرم پر سر کاٹ دئیے جاتے تھے
اب تو انعام دیا جاتا ہے غدّاری پر

تیری قربت کا نشہ ٹوٹ رہا ہے مجھ میں
اس قدر سہل نہ ہو تو مری دشواری پر

مجھ میں یوں تازہ ملاقات کے موسم جاگے
آئینہ ہنسنے لگا ہے مری تیّاری پر

کوئی دیکھے بھرے بازار کی ویرانی کو
کچھ نہ کچھ مفت ہے ہر شے کی خریداری پر

بس یہی وقت ہے، سچ منہ سے نکل جانے دے
لوگ اتر آئے ہیں ظالم کی طرفداری پر

بے حسی ہمیں یہ کس موڑ پہ لے آئی سلیمؔ
جشن ہونے لگا اب رسمِ عزاداری پر
٭٭٭

Dr Danish
08-28-2015, 10:02 PM
دل تجھے ناز ہے جس شخص کی دل داری پر

دیکھ اب وہ بھی اتر آیا اداکاری پر

میں نے دشمن کو جگایا تو بہت تھا لیکن
احتجاجا نہیں اٹھا مری بیداری پر

آدمی، آدمی کو کھائے چلا جاتا ہے
کچھ تو تحقیق کرو اس نئی بیماری پر

کبھی اس جرم پر سر کاٹ دئیے جاتے تھے
اب تو انعام دیا جاتا ہے غدّاری پر

تیری قربت کا نشہ ٹوٹ رہا ہے مجھ میں
اس قدر سہل نہ ہو تو مری دشواری پر

مجھ میں یوں تازہ ملاقات کے موسم جاگے
آئینہ ہنسنے لگا ہے مری تیّاری پر

کوئی دیکھے بھرے بازار کی ویرانی کو
کچھ نہ کچھ مفت ہے ہر شے کی خریداری پر

بس یہی وقت ہے، سچ منہ سے نکل جانے دے
لوگ اتر آئے ہیں ظالم کی طرفداری پر

بے حسی ہمیں یہ کس موڑ پہ لے آئی سلیمؔ
جشن ہونے لگا اب رسمِ عزاداری پر
٭٭٭


Nice Sharing .....
Thanks

intelligent086
08-29-2015, 02:16 AM
Nice Sharing .....
Thanks



http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif