PDA

View Full Version : دیپ بن جائیں گے جو پاؤں کے چھالے ہوں گے



intelligent086
10-04-2014, 10:51 PM
دیپ بن جائیں گے جو پاؤں کے چھالے ہوں گے ہم جو پہنچیں گے تو منزل پہ اجالے ہوں گے

جب جنوں ساز نگاہیں تری اٹھیں ہوں گی
ہاتھ لوگوں نے گریبان میں ڈالے ہوں گے

مدّتوں خون رگِ گُل سے بہے گا یارو
پھر کہیں جا کے خزاؤں کے ازالے ہوں گے

ہم سفر دشتِ وفا کے تو مجھے یاد تو کر
میں نے کانٹے ترے پیروں سے نکالے ہوں گے

میں نے پلکوں سے چُنیں چاند کی ٹوٹی کرنیں
میری آنکھوں میں ابھی شب کے حوالے ہوں گے

چُپ کے موسم میں جو اظہار کی تہمت لے لے
اُس نے جذبوں کے تقاضے تو نہ ٹالے ہوں گے

جرم چہرے سے کھرچ دے گا مگر دیکھ سلیمؔ
آنکھ میلی ہے تو پھر ہاتھ بھی کالے ہوں گے
٭٭٭

Dr Danish
08-28-2015, 10:01 PM
دیپ بن جائیں گے جو پاؤں کے چھالے ہوں گے

ہم جو پہنچیں گے تو منزل پہ اجالے ہوں گے

جب جنوں ساز نگاہیں تری اٹھیں ہوں گی
ہاتھ لوگوں نے گریبان میں ڈالے ہوں گے

مدّتوں خون رگِ گُل سے بہے گا یارو
پھر کہیں جا کے خزاؤں کے ازالے ہوں گے

ہم سفر دشتِ وفا کے تو مجھے یاد تو کر
میں نے کانٹے ترے پیروں سے نکالے ہوں گے

میں نے پلکوں سے چُنیں چاند کی ٹوٹی کرنیں
میری آنکھوں میں ابھی شب کے حوالے ہوں گے

چُپ کے موسم میں جو اظہار کی تہمت لے لے
اُس نے جذبوں کے تقاضے تو نہ ٹالے ہوں گے

جرم چہرے سے کھرچ دے گا مگر دیکھ سلیمؔ
آنکھ میلی ہے تو پھر ہاتھ بھی کالے ہوں گے
٭٭٭





Nice Sharing .....
Thanks

intelligent086
08-29-2015, 02:20 AM
Nice Sharing .....
Thanks



http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif