PDA

View Full Version : جب محبتیں کی ہیں، پھر کوئی گواہی کیا



intelligent086
10-04-2014, 10:19 PM
عجزِ خاکساری کیوں، فخرِ کجکلاہی کیا جب محبتیں کی ہیں، پھر کوئی گواہی کیا


ہم رتوں کے مجرم ہیں، پَر ہوا کی نظروں میں
تیری پارسائی کیا، میری بے گناہی کیا

وصل کا کوئی لمحہ رائیگاں نہیں لیکن
جو الگ نہ کرتا ہوں ایسا راستہ ہی کیا

تم تو آنکھ والے تھے، عکس مِل گیا ہو گا
میں سدا کا بے چہرہ، میرا آئینہ ہی کیا

شب گزیدہ لوگوں کو نیند سے الجھنا ہے
رات کی مسافت میں رزمِ صبح گاہی کیا

جانے کب بگڑ جائیں، جانے کب سنور جائیں
دستِ کوزہ گر میں ہیں اپنا آسرا ہی کیا

تم سلیمؔ شاعر ہو، شہرتوں پہ مت جاؤ
مسندِ فقیری پہ خبطِ بادشاہی کیا
٭٭٭

Dr Danish
08-30-2015, 11:55 PM
عجزِ خاکساری کیوں، فخرِ کجکلاہی کیا

جب محبتیں کی ہیں، پھر کوئی گواہی کیا


ہم رتوں کے مجرم ہیں، پَر ہوا کی نظروں میں
تیری پارسائی کیا، میری بے گناہی کیا

وصل کا کوئی لمحہ رائیگاں نہیں لیکن
جو الگ نہ کرتا ہوں ایسا راستہ ہی کیا

تم تو آنکھ والے تھے، عکس مِل گیا ہو گا
میں سدا کا بے چہرہ، میرا آئینہ ہی کیا

شب گزیدہ لوگوں کو نیند سے الجھنا ہے
رات کی مسافت میں رزمِ صبح گاہی کیا

جانے کب بگڑ جائیں، جانے کب سنور جائیں
دستِ کوزہ گر میں ہیں اپنا آسرا ہی کیا

تم سلیمؔ شاعر ہو، شہرتوں پہ مت جاؤ
مسندِ فقیری پہ خبطِ بادشاہی کیا
٭٭٭






Nice Sharing.....
Thanks

intelligent086
08-31-2015, 02:28 AM
Nice Sharing.....
Thanks


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif