PDA

View Full Version : وہ تو یہ کہیے گھڑی تجھ سے جدا ہونے کی تھی



intelligent086
10-04-2014, 10:06 PM
وہ تو یہ کہیے گھڑی تجھ سے جدا ہونے کی تھی ورنہ یہ ساعت جو تھی میرے خدا ہونے کی تھی

تجھ کو یہ ضد میں تری آنکھوں سے دنیا دیکھتا
اور مجھے خواہش ترے لب سے ادا ہونے کی تھی

میری بینائی خس و خاشاکِ موسم لے اُڑے
جسم و جاں میں تو سکت تجھ سے رہا ہونے کی تھی

ایک چُپ رہنے کے سب الزام مجھ پر ہی نہ تھے
خامشی پر بھی تو تہمت لب کُشا ہونے کی تھی

خلوتِ جاں میں اگر آنا ہے تو دستک نہ دے
مجھ سے وہ بھی کب ہوئی ہے جو خطا ہونے کی تھی

میں خود اپنی آگ ہی میں جل بُجھا تو یہ کھُلا
شرط جلنے کی نہیں تھی کیمیا ہونے کی تھی

روٹھنے والے کو آخر کون سمجھاتا سلیمؔ
یہ بھی کوئی عمر اب اُس کے خفا ہونے کی تھی
٭٭٭

Dr Danish
08-30-2015, 11:57 PM
وہ تو یہ کہیے گھڑی تجھ سے جدا ہونے کی تھی

ورنہ یہ ساعت جو تھی میرے خدا ہونے کی تھی

تجھ کو یہ ضد میں تری آنکھوں سے دنیا دیکھتا
اور مجھے خواہش ترے لب سے ادا ہونے کی تھی

میری بینائی خس و خاشاکِ موسم لے اُڑے
جسم و جاں میں تو سکت تجھ سے رہا ہونے کی تھی

ایک چُپ رہنے کے سب الزام مجھ پر ہی نہ تھے
خامشی پر بھی تو تہمت لب کُشا ہونے کی تھی

خلوتِ جاں میں اگر آنا ہے تو دستک نہ دے
مجھ سے وہ بھی کب ہوئی ہے جو خطا ہونے کی تھی

میں خود اپنی آگ ہی میں جل بُجھا تو یہ کھُلا
شرط جلنے کی نہیں تھی کیمیا ہونے کی تھی

روٹھنے والے کو آخر کون سمجھاتا سلیمؔ
یہ بھی کوئی عمر اب اُس کے خفا ہونے کی تھی
٭٭٭





Nice Sharing.....
Thanks

intelligent086
08-31-2015, 02:27 AM
Nice Sharing.....
Thanks


http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif